وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال جنیوا پہنچ گئے، Gavi بورڈ میٹنگز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

FB IMG 1764838048613




اسلام آباد/جنیوا: وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال آج جنیوا پہنچ گئے جہاں وہ 2 سے 5 دسمبر 2025 تک ہونے والی Gavi بورڈ میٹنگز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ان اجلاسوں میں عالمی سطح پر ویکسین کی فراہمی، حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگراموں کی مضبوطی اور فنڈنگ سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے، جن میں پاکستان بھی ایک فعال شراکت دار کے طور پر شریک ہوگا۔
جنیوا میں اپنے قیام کے دوران، وفاقی وزیر نے صومالیہ کے معزز نمائندے ڈاکٹر محمد جامع سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں EMRO کنسٹیٹیوئنسی کے ویکسین سے متعلق امور، علاقائی تعاون، اور رکن ممالک کے باہمی اشتراک کو مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے حفاظتی ٹیکہ کاری پروگراموں میں بہتری، رسائی اور استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے اپنے اپنے ممالک کے تجربات بھی شیئر کیے۔
وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان عالمی صحت کے پلیٹ فارمز پر اپنا کردار فعال انداز میں ادا کرتا رہے گا اور خطے میں حفاظتی ٹیکہ جات کی بہتر فراہمی کے لیے شراکت داری مزید مضبوط بنائی جائے گی۔

متعلقہ پوسٹ