اسلام آباد: عدالت کی جانب سے ضمانت منظور کیے جانے اور پانچ پانچ لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرائے جانے کے بعد انجینیئر محمد علی مرزا کو آج اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔
رہائی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ جیل کے باہر ان کے حامی بھی موجود تھے۔
مرزا کے خلاف مختلف الزامات کے تحت مقدمات درج تھے جن میں اُن کی عدالتی کارروائی جاری ہے۔
عدالتی حکم کے مطابق وہ ضمانت کی شرائط پوری کرنے کے بعد رہائی کے اہل قرار پائے۔

