پاک بھارت جنگ: گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے سیریل نمبر منظرِ عام پر آ گئے

FB IMG 1765941582400




لندن: برطانوی دفاعی جریدے نے مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے سیریل نمبرز منظرِ عام پر لے آئے ہیں۔ برطانوی دفاعی میگزین کی ایرو (Key Aero) کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی میں ہونے والی 52 منٹ طویل فضائی جنگ کے دوران بھارتی فضائیہ کے چار رافیل لڑاکا طیارے تباہ ہوئے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تباہ ہونے والے رافیل طیاروں کے سیریل نمبر BS-001، BS-021، BS-022 اور BS-027 تھے، تاہم بھارت ان چاروں طیاروں کے سیریل نمبرز کے ساتھ کوئی واضح یا مصدقہ تصاویر پیش کرنے میں ناکام رہا۔
برطانوی جریدے کے مطابق اس جنگ کے دوران پاکستان کے ملٹی ڈومین آپریشنز نے بھارتی فضائیہ کی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے مجموعی نقصانات میں چار رافیل، ایک مگ 29، ایک ایس یو 30 اور ایک ہیرون ڈرون شامل ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 10 مئی کو پاکستانی فضائیہ کے جے ایف 17 سی بلاک 3 طیارے نے ادھم پور میں بھارت کے جدید دفاعی نظام ایس 400 کو تباہ کیا، جبکہ برنالا میں بھارتی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
برطانوی جریدے کے مطابق پاکستانی سائبر یونٹس نے کارروائی کے دوران بھارت کے تقریباً 96 فیصد سوشل نیٹ ورکس اور ڈیجیٹل نظام کو مفلوج کر دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تاریخ میں پہلی بار ہوا جب کسی فضائیہ نے سائبر اور روایتی عسکری اقدامات کو یکجا کرتے ہوئے مؤثر کارروائی کی۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے ایک انٹرویو میں بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف کیا تھا۔ اس سے قبل بھی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران پاکستانی فضائیہ نے بھارتی مگ 21 مار گرایا تھا۔
برطانوی جریدے کی اس رپورٹ کو دفاعی حلقوں میں انتہائی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس نے پاک بھارت فضائی تصادم سے متعلق کئی اہم سوالات کو دوبارہ جنم دے دیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ