تیز ترین امیگریشن، ای گیٹس ایئرپورٹ کے کس حصے میں نصب ہوں گے؟

2603875 internationaldepartureairport 1707717504



کراچی کے جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پرمسافروں کی برق رفتارامیگریشن کے لیے ای گیٹس نصب کرنے کے لیےجگہ کا تعین کرلیا ۔

ذرائع کےمطابق ملک کے 3 بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر مسافروں کی تیز ترین امیگریشن منصوبے ای گیٹس کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

منصوبے کے تحت ابتدائی طورکراچی، اسلام آباد اور لاہورانٹرنیشنل ائیرپورٹس پر ای۔گیٹس نصب ہونگے۔

ذرائع کے مطابق ملکی ہوائی اڈوں پر ای گیٹس منصوبے پر ایف آئی اے، ائیرپورٹس اتھارٹی اور نادرا مل کر کام کر رہے ہیں۔ای گیٹس نصب ہونے سے مسافروں کا امیگریشن میں وقت بچے گا۔ 

ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ جگہ کا تعین کرلیا گیا ہے جس پر جلد کام شروع ہوگا، ای گیٹس ایف آئی اے ڈیپارچراورآرئیول کاونٹرز پرنصب ہونگے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ