گھوٹکی: مسافروں کے اغوا میں ملوث ڈاکوؤں کے خلاف سندھ و پنجاب پولیس کا مشترکہ آپریشن، 3 ڈاکو ہلاک

IMG 20251217 WA2574

گھوٹکی: سندھ اور پنجاب پولیس نے گھوٹکی میں مسافروں کے اغوا میں ملوث ڈاکوؤں کے خلاف کچہ کراچی میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 3 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا۔

ڈی پی او راجن پور کے مطابق کارروائی میں ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے بھی مسمار کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پیر کی رات تقریباً 9 بجے 30 سے 40 ڈاکوؤں نے ضلع گھوٹکی میں گڈو کشمور انٹرچینج کے قریب ایک بس سے درجنوں مسافروں کو اغوا کر کے کچے میں لے گئے تھے۔ پولیس نے ملزمان کو ہدف بنا کر کارروائی کرتے ہوئے انہیں قابو کر لیا۔

متعلقہ پوسٹ