مالٹا کا پاسپورٹ دنیا میں سب سے مضبوط قرار، برطانیہ اور امریکا پیچھے

IMG 20251217 WA1496

دنیا کے ممالک کے پاسپورٹ کی تازہ عالمی درجہ بندی میں مالٹا پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالٹا کے شہری سب سے زیادہ ویزا فری سفر، ذاتی آزادی، کم ٹیکس اور عالمی سطح پر مثبت تصور کے حامل ہیں۔

اس درجہ بندی میں برطانیہ کا پاسپورٹ 35 ویں نمبر پر ہے جبکہ امریکا کا پاسپورٹ 43 ویں نمبر پر رہا۔

رپورٹ میں 199 ممالک کو شامل کیا گیا اور ہر ملک کو شہریوں پر ٹیکس، ویزا فری سفر، دوہری شہریت، عالمی تصور اور ذاتی آزادی سمیت دیگر عوامل کے مطابق اسکور دیا گیا۔

یورپی ممالک میں یونان، آئرلینڈ اور رومانیہ نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مالٹا کے بعد دوسرے نمبر پر آئے۔

متعلقہ پوسٹ