اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ایف بی آر کی مانع حمل مصنوعات پر 18 فیصد جی ایس ٹی فوری طور پر ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا کہ یہ معاملہ صرف آئندہ بجٹ میں زیرِ بحث لایا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم نے پہلے ہدایت دی تھی کہ آبادی کنٹرول کی مصنوعات عوام کے لیے سستی اور آسانی سے دستیاب ہوں۔

