لاہور نارتھ کینٹ کے علاقے میں گھر سے دو سگی بہنوں کی نعشیں برآمد

2716763 deathgirl 1727886504



شمالی چھاؤنی کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک گھر سے دو سگی بہنوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق دونوں بہنوں کی شناخت کرن اور مریم کے نام سے ہوئی ہے جن کی عمریں 17 سے 19 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لاشیں الفیصل ٹاؤن کے ایک گھر سے ملی ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بعد ازاں فرانزک ٹیم کو طلب کر کے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔

پولیس نے اپنی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق ورثاء بچیوں کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی تسلی بخش جواب فراہم نہیں کر سکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کی روشنی میں تحقیقات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے اور ذمہ داروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 



Source link

متعلقہ پوسٹ