کراچی، پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار

police operation31758153506 2



کراچی:

شہر قائد میں سائٹ سپر ہائی وے پولیس کا فقیرہ گوٹھ میں مبینہ ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے دوران گرفتار ہونے والے زخمی ملزم کی شناخت محمد مجاہد ولد شاہ نواز کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے پستول، ایمونیشن، موبائل فون، نقدی اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے واقعے کی قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے میں تلاش جاری ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ