اسلام آباد محمد سلیم سے
تھانہ کھنہ پولیس نے دلشان فاروقی ASI کی قیادت میں ٹیم کی کارروائی کے دوران علاقے کے مشہور "مادو گینگ” کے دو فعال سنیچرز کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان مختلف علاقوں میں متعدد سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پسٹل، چھ موبائل فونز اور 60 ہزار روپے نقدی برآمد کی گئی، جو کہ وارداتوں کے دوران چھینی گئی تھی۔
ایس ایچ او تھانہ کھنہ شاہنواز ڈوگر نے کہا کہ یہ کارروائی علاقے میں امن و امان قائم رکھنے اور عوام کی حفاظت کے لیے کی گئی ہے۔ علاقہ مکینوں نے پولیس کی فوری کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ایس ایس پی نے SHO اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ان کی کامیاب کارروائی کو سراہا۔

