معروف سپورٹس فوٹوگرافر اپارٹمنٹ کی ساتویں منزل سے گر کر ہلاک

news 1766559919 1493



news 1766559919 1493

(ویب ڈیسک)رومانیہ کی سپورٹس فوٹوگرافر اور فٹ بال کی شائق مالینا ماریا گولر 27 سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔

ان کی وفات کی تصدیق FC Bihor Oradea نے کی، جہاں وہ کھیل کے اہم لمحات کو کیمرے میں قید کرنے کا کام کرتی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق مالینا جس اپارٹمنٹ میں کرائے پر رہتی تھیں، اس کی ساتویں منزل سے گر کر جاں بحق ہو گئیں، تاہم ان کے انتقال کی حتمی وجوہات اور حالات ابھی تک کسی مستند ذریعہ سے واضح یا تصدیق شدہ نہیں ہیں۔

 مالینا کے قریبی افراد نے بتایا کہ وہ ذاتی مشکلات سے نبردآزما تھیں، جن میں ان کے والد کی شدید بیماری اور اپنی کینسر سے لڑائی شامل تھی۔

مالینا ماریا گولر کے انسٹاگرام اور فیس بک پر 40,000 سے زائد فالوورز تھے،وہ نہ صرف کھیلوں کی فوٹوگرافی کرتی تھیں بلکہ اپنے شہر کے میوزک کنسرٹس اور دیگر تقریبات کی کوریج بھی کرتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: غلطی مت کرنا، ورنہ پچھتاؤ گے! موبائل کی ایک سیٹنگ آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی 

 وہ اکثر سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں، دوستوں اور کام کے دوران کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیا کرتی تھیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ