فیصل آباد؛ خاوند نے دوسری بیوی کی مدد سے پہلی کو گلا دبا کر قتل کر دیا

2725672 womendeadbody 1729073624



فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں خاوند نے گھریلو ناچاقی پر دوسری بیوی کی مدد سے پہلی کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔

واقعہ فیصل آباد کے علاقہ تھانہ ماموں کانجن کے چک 550 گ ب میں پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع پر مقامی پولیس اور ایس پی صدر مہر سعید سیال موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق 38 سالہ مقتولہ صفیہ پروین چار بچوں کی ماں تھی، دونوں بیویاں ایک ہی گھر میں رہتی تھیں جن میں اکثر سوتن والا لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔

پولیس کے مطابق لڑائی جھگڑے پر شبیر احمد نے دوسری بیوی مافیا بی بی کی مدد سے صفیہ پروین کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کر دیا۔

پولیس نے لاش قبضے میں لیکر کارروائی شروع کر دی۔



Source link

متعلقہ پوسٹ