پاکستان اور جرمنی کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

FB IMG 1756453378211


جرمنی کے قونصل جنرل تھامس ای شلزے نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دوطرفہ تجارت، معیشت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعاون کو وسعت دے کر ترقی و خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔
جرمن قونصل جنرل نے سندھ حکومت کی معاشی پالیسیوں اور ترقیاتی اقدامات کو سراہا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے جرمنی کی جانب سے تعاون اور سرمایہ کاری کے امکانات کا خیرمقدم کیا۔

متعلقہ پوسٹ