یو اے ای کے صدر آج پاکستان پہنچیں گے، اسلام آباد میں شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل

Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan


یو اے ای کے صدر آج پاکستان پہنچیں گے، اسلام آباد میں شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل

شیخ محمد بن زاید النہیان آج اپنے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں

متحدہ عرب امارات کے

آج اپنے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ معزز مہمان کے شایانِ شان استقبال کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان آمد پر یو اے ای کے صدر کا پرتپاک اور باوقار استقبال کیا جائے گا۔ اس موقع پر اسلام آباد کو مختلف رنگوں، قمقموں اور سجاوٹی روشنیوں سے دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔

شاہراہِ دستور پر واقع پارلیمنٹ ہاؤس، ایوانِ صدر اور دیگر اہم سرکاری عمارات کو خصوصی طور پر آراستہ کیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ سے لے کر پارلیمنٹ ہاؤس تک اہم شاہراہوں پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے قومی پرچم آویزاں کیے گئے ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔

مزید برآں شہر کے مختلف مقامات پر نصب بینرز اور ہورڈنگز پر وزیرِاعظم شہباز شریف، صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی تصاویر کے ذریعے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ