تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر 7 سال بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کر لیا

images 14 3


لاہور: پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو 111 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سات سال بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کر لیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے، جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور صائم ایوب نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ بابر اعظم نے 50 اور صائم ایوب نے 50 رنز بنائے، جبکہ شاداب خان نے 46، خواجہ نافع نے 21، فخر زمان نے 10 اور کپتان سلمان علی آغا نے 5 رنز اسکور کیے۔
آسٹریلیا کی جانب سے بین وارشوس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 96 رنز بنا سکی۔ آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زمپا انجری کے باعث بیٹنگ کے لیے نہیں آ سکے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے مارکوس اسٹوئنس نے 23 اور کیمرون گرین نے 22 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ پوسٹ