کل وزیراعظم سے ملاقات، صوبے کے مسائل پیش کروں گا: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

images 12 3


پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ انہیں کل وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملاقات کی دعوت موصول ہوئی ہے، جس میں وہ صوبے کے مسائل بھرپور انداز میں پیش کریں گے۔
خیبر امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔
سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت نے ماضی میں آئی ڈی پیز کے اربوں روپے ہڑپ کیے۔ انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے متاثرین کے لیے چار ارب روپے مختص کیے تو وفاق کی جانب سے ان پر کرپشن کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا، “ہم چار ارب نہیں بلکہ متاثرین کے لیے 100 ارب روپے دینے کو تیار ہیں۔”
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وہ تمام قبائلی اضلاع کا دورہ کریں گے اور اسلام آباد میں ممکنہ دھرنے سے متعلق عوامی رائے لیں گے۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ صوبے میں گورنر راج نافذ کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں یا تو عدالتوں کے ذریعے نااہل کرایا جائے گا یا راستے سے ہٹا دیا جائے گا

متعلقہ پوسٹ