بھارت کا جنگی جنون برقرار پاکستانی سرحد کے قریب فضائی مشقوں کا اعلان

news 1767164108 8809



news 1767164108 8809

(ویب ڈیسک)بھارت نے پاکستانی سرحد کے قریب انڈین گجرات میں فضائی مشقوں کا اعلان کیا ہے، ان مشقوں کے دوران فرنٹ لائن لڑاکا طیارے حصہ لیں گے اور محدود فضائی زون میں تربیتی کارروائیاں کی جائیں گی۔

بھارتی ایئر فورس نے 20 جنوری سے 21 جنوری تک پاکستانی سرحد کے قریب گجرات کے علاقے کچھ میں بڑے پیمانے پر فضائی مشقیں کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

اس دوران متعلقہ فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کے لیے بند کر کے صرف ایئر فورس کی مشقوں کے لیے مخصوص کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان مشقوں میں رافیل، سخوئی 30 ایم کے آئی، جیگوار اور دیگر فرنٹ لائن لڑاکا طیارے حصہ لیں گے، مشقوں میں تیز رفتار پروازیں، ہوائی لڑائی کی تربیت اور ممکنہ طور پر لائیو فائرنگ یا بمباری کی مشق شامل ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محدود فضائی زون پاکستان کے ساتھ بھارت کی جنوبی سرحد کے حساس علاقے پر محیط ہے، جس میں بحیرہ عرب، سر کریک، راجکوٹ اور احمد آباد کے نزدیکی علاقے شامل ہیں۔

 پاکستانی حکام کی جانب سے تاحال اس اعلان پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی سردمہری ، فنانشل ٹائمز نے حقائق بیان کردیئے

تجزیہ کاروں کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کی صورتحال میں کسی بھی عسکری سرگرمی کو خطے کے امن کے لیے حساس تصور کیا جاتا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ