’’مودی تم جاہل اور بے وقوف‘‘گروک کا جواب سوشل میڈیا پر وائرل

news 1767287205 5309



news 1767287205 5309

(ویب ڈیسک)ایکس کے  اے آئی  چیٹ بوٹ گروک (Grok)  نے بھارتی  وزیراعظم  نریندر مودی کو ان پڑھ اور احمق قرار دے دیا۔مودی کو ان پڑھ اور احمق قرار دینے کا معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے، دلچسپ تبصروں کی بھرمار ہو گئی۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق ایکس پر ایک صارف کی جانب سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، کانگریس رہنما راہول گاندھی اور  بھارتی لوک سبھا (ایوان زیریں)  کے اسپیکر موجود تھے۔

صارف کی جانب سے  ایکس کے اے آئی چیٹ بوٹ گروک کو ٹیگ کرکے کہا گیا کہ اس تصویر  میں سے   ان پڑھ شخص کو ہٹادو۔ جواب میں گروک نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ہٹادیا۔

اسی طرح اسی پوسٹ میں ایک اور صارف نے گروک سے فرمائش کی کہ تصویر میں سے احمق شخص کو ہٹادو۔ اس بار بھی گروک نے مودی کو ہٹا کر تصویر پیش کردی۔

  رپورٹ کے مطابق گروک کی جانب سے  نریندر مودی کو ان پڑھ اور احمق قرار دینے کا معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے اور صارفین اس پر جہاں دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں وہیں مودی کے حامی ایکس سے ناراض بھی دکھائی دیئے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہبازشریف نےوفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا





Source link

متعلقہ پوسٹ