بھارت کے حملے کی صورت میں ذہنی مریض کشکول لے کر بات چیت کرتا، ہم نے منہ توڑ جواب دیا: ڈی جی آئی ایس پی آر

FB IMG 1764954793152




اسلام آباد — ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک اہم پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ “اگر اُس وقت ملک کی قیادت کسی ذہنی مریض کے ہاتھ ہوتی تو وہ بھارت کے حملے کے بعد کشکول لے کر مذاکرات کرنے چل پڑتا، مگر ہماری قیادت اور افواج نے دشمن کو بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا۔”
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہر محاذ پر ذمہ دار اور مضبوط ریاست کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور قوم کے اعتماد پر پورا اتری ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دشمن کو پیغام دے دیا گیا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے، لیکن اپنی قومی خودداری اور سرزمین کے دفاع پر کبھی کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر قوم کو فخر ہونا چاہیے، اور ہم داخلی و خارجی چیلنجز کے باوجود ملک کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

متعلقہ پوسٹ