شہر قائد کے مائی کلاچی روڈ پر مین ہول سے چار لاشیں ملی ہیں، پولیس نے تفتیش شروع کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مائی کلاچی روڈ پھاٹک کے قریب مین ہول سے مجموعی طور پر 4 لاشیں ملیں جس میں 2 خواتین ، ایک مرد اور لڑکا شامل ہے۔
ایدھی حکام نے لاشیں نکالیں، پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں شناخت کا عمل جاری ہے۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
Source link

