ہالی وڈ سٹار ول سمتھ پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ

391244 1864368621


 

ول سمتھ پر ایک وائلن نواز نے مقدمہ کرتے ہوئے گلوکار اور اداکار پر جنسی ہراسانی اور غلط طریقے سے ملازمت سے برطرف کرنے کا الزام لگایا ہے۔

 

امریکی میڈیا کے مطابق موسیقار برائن کنگ جوزف نے 30 دسمبر کو دائر کیے گئے مقدمے میں 57 سالہ سمتھ اور ٹرائبُل سٹوڈیو کی انتظامیہ کو فریق نامزد کیا ہے۔

 

سمتھ کے وکیل نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے ڈیلی بیسٹ کو بتایا ’جوزف کے میرے مؤکل کے بارے میں الزامات غلط، بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ 

 

’ان کی مکمل طور پر تردید کی جاتی ہے اور ہم ان دعوؤں سے نمٹنے اور سچ سامنے لانے کے لیے تمام قانونی راستے استعمال کریں گے۔‘

 

دی انڈیپنڈنٹ نے سمتھ کے وکیل اور نمائندوں سے تبصرے کے لیے رابطہ کیا ہے۔

 

ویرائٹی کے مطابق مقدمے میں 33 سالہ جوزف نے الزام لگایا کہ سمتھ نے گذشتہ سال اپنی ’بیسڈ آن اے ٹرو سٹوری‘ ٹور کے دوران بطور بینڈ ممبر ان کے ساتھ ’شکاری رویہ‘ اختیار کیا۔

 

جوزف کا دعویٰ ہے کہ سمتھ نے انہیں اس وقت ’مزید جنسی استحصال‘ کے لیے ’تیار کرنے اور ذہنی طور پر قابو کرنے‘ کی کوشش کی جب وہ پہلی بار نومبر 2024 میں سان ڈیاگو کے ایک شو میں پرفارم کرنے کے لیے ہائر کیے گئے۔

 

بعد ازاں انہیں سمتھ کے 2025 ٹور میں شامل ہونے اور اُن کے 20 سال بعد ریلیز ہونے والے پہلے البم ’بیسڈ آن اے ٹرو سٹوری‘ پر کام کرنے کی دعوت دی گئی، جو مارچ میں ریلیز ہوا۔

 

جوزف الزام لگاتے ہیں کہ سمتھ نے انہیں بتایا کہ ’ہمارا آپس میں اتنا خاص تعلق ہے جو کسی اور کے ساتھ نہیں۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

2018 میں امریکہ گاٹ ٹیلنٹ کے سابق مقابل امیدوار رہنے والے جوزف نے مارچ 2025 میں لاس ویگاس میں ٹور کے پہلے شو میں شرکت کی، جہاں بینڈ اور عملے کے لیے ہوٹل کے کمرے بک تھے۔

جوزف کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنے کمرے میں واپس آئے تو وہاں کوئی ’غیر قانونی طور پر‘ داخل ہوا تھا۔ انہیں (کمرے میں) ایک بیئر کی بوتل، وائپس، کسی اور کے نام پر HIV کی دوا کی بوتل، ایک سرخ بیگ، ایک بالی اور کسی اور شخص کے ہسپتال سے ڈسچارج پیپر ملے۔

 

ان کے مطابق وہاں ایک نوٹ بھی موجود تھا جس پر لکھا تھا ’برائن، میں 5:30 سے زیادہ دیر تک نہیں آؤں گا، صرف ہم دونوں… سٹون ایف۔‘

 

جوزف کا کہنا ہے کہ وہ سمجھ گئے کہ ’کوئی نامعلوم شخص جلد ہی ان کے کمرے میں واپس آ کر ان کے ساتھ جنسی عمل کرنے والا ہے۔‘

 

یہ واقعہ ہوٹل سکیورٹی اور سمتھ کی ٹور مینیجمنٹ کو رپورٹ کرنے کے بعد وہ کہتے ہیں کہ انہیں جھوٹا قرار دیا گیا اور ’شرمندہ کیا گیا۔‘

 

ان کا دعویٰ ہے کہ واقعے کے چند روز بعد انہیں یہ بتا کر برطرف کر دیا گیا کہ ٹور ’کسی اور سمت میں جا رہا ہے۔‘ لیکن بعد ازاں ایک اور وائلن نواز کو ان کی جگہ بک کر لیا گیا۔

 

مقدمے کے مطابق برطرفی کے نتیجے میں جوزف کو پی ٹی ایس ڈی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

 

وہ بدلے کی کارروائی (retaliation)، غلط برطرفی (wrongful termination) اور جنسی ہراسانی پر ہرجانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، جن کا تعین جیوری کرے گی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ