امریکی صدر کا وینزویلا کے بعد کولمبیا میں بھی فوجی کارروائی کا اشارہ

IMG 20260105 WA0792

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اب کولمبیا میں بھی ممکنہ فوجی کارروائی کا اشارہ دے دیا ہے۔

​فلوریڈا سے واشنگٹن واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ کولمبیا کی قیادت ایک "بیمار شخص” کے ہاتھ میں ہے اور موجودہ حکومت زیادہ دیر تک اقتدار میں نہیں رہ سکے گی۔ انہوں نے "آپریشن کولمبیا” کے نام کو پسندیدگی کی نظر سے دیکھتے ہوئے کہا کہ خطے میں استحکام کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

وینزویلا کی تازہ صورتحال:

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ وینزویلا میں حالیہ کارروائی کے بعد اب معاملات کو حلف اٹھانے والی نئی قیادت کے ساتھ مل کر طے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے تمام امریکی فوجی خطرے سے باہر اور بہتر حالت میں ہیں۔

انتخابات سے زیادہ مشن پر توجہ:

ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ انتخابی مہم کے بجائے وینزویلا کے حالات کو مستقل بنیادوں پر درست کرنے پر مرکوز ہے۔ ان کے بقول، وینزویلا میں جمہوری عمل اور انتخابات کا انعقاد مناسب وقت آنے پر کیا جائے گا۔

​امریکی صدر کے اس بیان کے بعد لاطینی امریکہ میں سیاسی تناؤ میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اور عالمی برادری کی نظریں اب کولمبیا کے ممکنہ ردعمل پر لگی ہوئی ہیں۔

متعلقہ پوسٹ