فیصل آباد: پنک موبائل ٹیم نے طالبہ کو ہراساں کرنے والے ملزم کو دھر لیا

copy of untitled design 2026 11 03t233325 3841793777624 0



فیصل آباد:

فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں پنک موبائل پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے طالبہ کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق بی ایس آئی ٹی کی طالبہ نے پنک موبائل پولیس اسٹیشن میں ہراسگی کی شکایت درج کرائی تھی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او مدینہ ٹاؤن نے ملزم کو گرفتار کیا۔

ترجمان کے مطابق اکتوبر کے دوران موبائل پولیس اسٹیشنز کو 2 ہزار 663 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 2 ہزار 348 شکایات پر شہریوں کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کیا گیا جبکہ 900 سے زائد ایف آئی آرز بھی درج کی گئیں۔

گزشتہ ماہ خواتین کی درخواستوں پر 130 سے زائد ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ موبائل پولیس اسٹیشنز کے ذریعے 20 ہزار سے زائد کریکٹر سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق اکتوبر میں 900 سے زائد کرایہ داروں اور 5 ہزار سے زائد ملازمین کی رجسٹریشن مکمل کی گئی، جبکہ 31 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت فراہم کی گئی۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور پولیس خدمات ان کی دہلیز تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، خواتین بلاخوف اپنی شکایات کے اندراج اور قانونی معاونت کے لیے موبائل پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرسکتی ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ