مشہور کمپنی کا تیار کردہ دودھ مضر صحت نکلا، استعمال نہ کرنے کی ہدایت

cf84b8e6fcb5fae41f871b56b1c2e13b L


مشہور بین الاقوامی فوڈ کمپنی نے اپنے مخصوص بیبی فارمولا کو ممکنہ طور پر زہریلے مواد سے آلودہ ہونے کے خدشے کے پیش نظر مختلف ممالک سے واپس منگوالیا ہے۔

صحت کے متعلقہ حکام اور کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیانات میں تصدیق کی گئی ہے کہ فارمولا دودھ میں شامل ایک جزو بچوں میں ہیضہ اور فوڈ پوائزننگ جیسی سنگین بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق احتیاطی تدبیر کے طور پر بیبی فارمولا اور فالو آن فارمولا کے وہ مخصوص بیچز واپس منگوائے گئے ہیں جو یورپ کے متعدد ممالک میں فروخت کیے گئے تھے۔

ان ممالک میں برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، آسٹریا، ڈنمارک، سویڈن، فن لینڈ، آئرلینڈ اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کی صحت اور حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے، اسی لیے ممکنہ خطرے کے پیش نظر فوری کارروائی کی گئی۔

آفیشل نوٹسز کے مطابق خدشہ ہے کہ ان مصنوعات میں سیرولائڈ (Cereulide) نامی زہریلا مادہ شامل ہوسکتا ہے۔ یہ ٹاکسن بیکیلس سیریس نامی بیکٹیریا کے بعض اسٹرینز سے پیدا ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ مادہ انسانی جسم میں داخل ہوجائے تو متلی، قے، پیٹ میں شدید مروڑ، دست اور بعض صورتوں میں ہیضے جیسی علامات پیدا ہوسکتی ہیں، جو خاص طور پر کم عمر بچوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔

صحت کے اداروں نے والدین اور بچوں کی دیکھ بھال کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مذکورہ بیبی فارمولا فوری طور پر بچوں کو دینا بند کردیں۔ والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مصنوعات پر درج بیچ کوڈز کو غور سے چیک کریں اور اگر ان کا فارمولا واپس منگوائے گئے بیچز میں شامل ہو تو اسے ہرگز استعمال نہ کریں۔

کمپنی نے صارفین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ متاثرہ مصنوعات واپس کرنے پر مکمل رقم واپس کی جائے گی اور معاملے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور صارفین کی حفاظت کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جاسکتے ہیں۔

 


install suchtv android app on google app store



Source link

متعلقہ پوسٹ