سہیل آفریدی کا سندھ کا دورہ، کراچی میں جلسے کا اعلان

Screenshot 20260109 115523

— وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سندھ کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ اتوار کو کراچی کے باغ قائد گراؤنڈ میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام سے براہِ راست رابطہ اور ان کے مسائل سننا دورے کا بنیادی مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں عوام کو درپیش معاشی اور سماجی مشکلات کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد ناگزیر ہے۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ کراچی میں ہونے والا جلسہ عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے گا اور اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم قومی معاملات پر بھی کھل کر بات کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی اجتماعات سے جمہوری عمل مضبوط ہوتا ہے اور عوام کو اپنے مستقبل کے فیصلوں میں شریک کیا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سندھ کے دورے کے دوران مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جبکہ کراچی جلسے کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔

متعلقہ پوسٹ