دنیا کے امیر ترین بادشاہ کی دولت کا راز: کرائے سے اربوں کا منافع

news 1767808593 5791



news 1767808593 5791

(ویب ڈیسک)دنیا کے امیر ترین افراد میں عام طور پر ایلون مسک، جیف بیزوس یا بل گیٹس کے نام سامنے آتے ہیں، لیکن بادشاہوں کی فہرست میں تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن، یا کنگ رام، سب سے نمایاں اور منفرد ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، بادشاہ رام کی دولت تقریباً 50 ارب ڈالر ہے، جو پاکستانی روپوں میں 4.5 لاکھ کروڑ سے زائد بنتی ہے، اگرچہ یہ رقم دنیا کے سب سے امیر تاجروں کے برابر نہیں، لیکن شاہانہ طرزِ زندگی اور دولت کے وسائل انہیں دنیا کے امیر ترین بادشاہوں میں شامل کرتے ہیں۔

ان کی دولت کا بڑا حصہ کرایے کی آمدنی سے حاصل ہوتا ہے۔ 2018 میں کراؤن پراپرٹی بیورو کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد، بادشاہ رام تمام اثاثوں کے براہِ راست مالک بن گئے، جس سے ان کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:سونا رکھنے والوں کیلئے اچھی خبر!2026میں قیمت کہاں تک جاسکتی ہے؟عالمی مالیاتی ادارے کی بڑی پیشگوئی

بادشاہ رام کے پاس تھائی لینڈ بھر میں ہزاروں قیمتی جائیدادیں ہیں، جن میں تجارتی عمارتیں، ہوٹل، محلات اور ریزورٹس شامل ہیں۔ اندازوں کے مطابق، ان کے پاس تقریباً 6,560 ایکڑ زمین ہے، جس پر 40 ہزار سے زائد جائیدادیں تعمیر کی گئی ہیں، اور صرف بنکاک میں ہی 17 ہزار سے زائد پراپرٹیز کرایے کی مد میں سالانہ اربوں روپے کی آمدنی فراہم کرتی ہیں۔

کرایے کے علاوہ ان کی دولت میں بینکنگ اور صنعتی شعبے کا بھی حصہ شامل ہے۔ وہ سیام کمرشل بینک کے تقریباً 23 فیصد اور سیام سیمنٹ گروپ کے تقریباً 33 فیصد حصص کے مالک ہیں، جو ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

بادشاہ رام کے شاہانہ طرزِ زندگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اگر وہ ہر رات ایک مختلف پراپرٹی میں قیام کریں، تو انہیں تمام جائیدادیں دیکھنے میں 47 سال لگ جائیں۔ ان کے پاس 38 نجی طیارے، متعدد ہیلی کاپٹر، 300 سے زائد لگژری گاڑیاں اور 52 سونے کی کشتیوں کے علاوہ قیمتی جواہرات اور زیورات بھی موجود ہیں، جو انہیں دنیا کے سب سے امیر اور پرتعیش بادشاہوں میں شامل کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں بڑا ردوبدل، بینکوں میں پیسے رکھنے والوں کیلئے اہم خبر





Source link

متعلقہ پوسٹ