پی آئی اے نے اسلام آباد کے بعد لاہور سے لندن فضائی آپریشن کا اعلان کیا

IMG 20260108 WA2788


لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد کے بعد اب لاہور سے بھی لندن کے لیے فضائی آپریشن شروع کیا جائے گا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام پروازیں لندن کے ہیٹھرو ایئرپورٹ کے ٹرمینل فور پر لینڈ کریں گی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ لندن کے لیے پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا تاکہ مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
پی آئی اے کے اس اقدام سے لاہور سے بین الاقوامی پروازوں کے آپشنز میں اضافہ ہوگا اور مسافروں کے لیے سہولت اور سفر کے اختیارات بہتر ہوں گے۔

متعلقہ پوسٹ