قبرص کے سابق صدر جارج واسلیو 94 سال کی عمرمیں انتقال کر گئے

news 1768394927 1250



news 1768394927 1250

(24نیوز)قبرص کو یورپی یونین تک لے جانے والے اور خود کو  ہمیشہ پُرامید  کہنے والے سابق صدر جارج واسلیو 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

 ان کی اہلیہ اندرولا واسلیو نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ وہ ہسپتال میں پُرسکون طور پر دنیا سے رخصت ہوئے،دونوں کی شادی کو 59 برس ہو چکے تھے۔

جارج واسلیو 1988 سے 1993 تک قبرص کے صدر رہے،ان کی زندگی کا ایک غیر معمولی واقعہ 1956 میں پیش آیا جب سرد جنگ کے دوران ہنگری میں سوویت افواج نے عوامی بغاوت کچل دی،واسلیو نے اس وقت جان کا خطرہ مول لیتے ہوئے ایک خفیہ سیاسی منشور مغرب تک پہنچایا جس نے دنیا کو بڈاپیسٹ میں ہونے والے کریک ڈاؤن کی غیر سنسر شدہ معلومات فراہم کیں۔

1931 میں قبرص میں پیدا ہونے والے واسلیو کمیونسٹ والدین کے ہاں پیدا ہوئے ،ابتدا میں انہوں نے طب کی تعلیم حاصل کی مگر بعد میں معاشیات کی طرف آ گئے اور ہنگری کی کارل مارکس یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی،1956 کی ہنگرین بغاوت کے دوران کے تجربات نے ان کے نظریات کو گہرے طور پر متاثر کیا اور وہ کسی بھی سیاسی جماعت کی رکنیت سے دور رہے۔

واپس قبرص آ کر انہوں نے 1971 میں مارکیٹ ریسرچ کمپنی MEMRB قائم کی، جو مشرقِ وسطیٰ کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہونے لگی۔ 1987 میں انہوں نے صدارتی انتخاب میں حصہ لیا اور ایک سال بعد غیر متوقع طور پر کامیابی حاصل کی جس میں انہیں کمیونسٹ جماعت AKEL کی حمایت بھی ملی حالانکہ وہ خود اس نظریے کے حامی نہیں تھے۔

صدر کی حیثیت سے واسلیو نے قبرصی سیاست میں شفافیت اور احتساب کو فروغ دیا ٹیکس اصلاحات کیں،غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں کیں اور جزیرے کی تقسیم کے مسئلے پر عالمی رہنماؤں سے مسلسل رابطے میں رہے۔

 ان کے دور میں قبرص نے 1990 میں یورپی یونین کی رکنیت کے لیے درخواست دی اور بعد ازاں 2004 میں ملک باضابطہ طور پر یورپی یونین کا رکن بنا جبکہ 2008 میں یورو کرنسی اختیار کی گئی۔

انہوں نے قبرص کی پہلی سرکاری یونیورسٹی بھی قائم کی،صدارت کے بعد انہوں نے لبرل جماعت یونائیٹڈ ڈیموکریٹس بنائی تاہم اسے انتخابی کامیابی نہ مل سکی،وہ 2004 میں اقوام متحدہ کے تحت قبرص کے اتحاد کے منصوبے کے مضبوط حامی تھے لیکن یہ منصوبہ ریفرنڈم میں مسترد کر دیا گیا۔

جارج واسلیو نے زندگی بھر قبرص کے یونانی اور ترک باشندوں کے درمیان تقسیم کے خاتمے کا خواب دیکھا، جو ان کی زندگی میں پورا نہ ہو سکا۔     

یہ بھی پڑھیں ؛اداکار کیفر سدرلینڈرائیڈ ہیل ڈرائیور سے مبینہ بدسلوکی اورمجرمانہ دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار
 





Source link

متعلقہ پوسٹ