ٹرمپ ایران کیخلاف طویل جنگ کے بجائے مختصر لیکن فیصلہ کن کارروائی چاہتے ہیں: امریکی میڈیا کا انتباہ

news 1768458773 4759



news 1768458773 4759

(ویب ڈیسک)امریکی ٹی وی نے صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران پر زور دار حملے کا امکان ظاہر کیا ہے، مغربی ممالک نے ایران سے اپنے شہری نکالنا شروع کر دیئے، امریکی فوجی اڈوں پر نفری میں کمی ہو گئی، ایرانی وزیر خارجہ نے ملک میں امن و امان کا یقین دلایا ہے۔
 امریکی ٹی وی کا کہنا ہےکہ صدر ٹرمپ ایران پر زور دار اور فیصلہ کن حملہ چاہتے ہیں اور وہ طویل جنگ کے بجائے مختصر لیکن فیصلہ کن کارروائی چاہتے ہیں۔

ایران نے اپنی فضائی حدود بند کرنے کے بعد کچھ دیر کے لیے جزوی طور پر بحال بھی کی ہیں، ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران میں امن و امان بحال ہو چکا ہے، لوگوں کو پھانسی کی سزائیں دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، انہوں نے واضح کیا ہے کہ مظاہرین کو سخت سزائیں دینے کا الزام بے بنیاد مغربی پراپیگنڈا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ جون جیسی غلطی دوبارہ نہ دہرائی جائے ورنہ وہی نتیجہ نکلے گا جو پہلے نکلا تھا، ہمارے عزم کو بمباری سے نہیں توڑا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ مظاہروں میں موجود عناصر کو بیرون ملک سے کنٹرول کیا جا رہا تھا، کچھ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر گولیاں چلائیں، داعش طرز کی دہشتگردانہ کارروائیاں کی گئیں، پولیس اہلکاروں کو زندہ جلایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ، 4500 سے زائد طلبہ کی شرکت

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے فوری دفاعی تیاریوں کا حکم دے دیا ہے، شمالی اسرائیل سمیت مخلتف علاقوں میں بم شیلٹر کھلنا شروع ہوگئے، اسرائیل توقع کر رہا ہےامریکا ایران پر حملوں سے قبل وارننگ دے گا۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاریاں جاری ہیں، امریکا ایران میں 50 اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے، امریکا کو ایران کے ممکنہ فوجی اہداف کی فہرست فراہم کر دی گئی جن میں پاسدارن انقلاب کا ہیڈ کوارٹرز بھی شامل ہے، فہرست میں ایرانی فوج کے 23 اڈوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔

دوسری جانب امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنے فوجی اڈوں سے بعض اہلکاروں کا بھی انخلا شروع کر دیا ہے کیونکہ ایران نے پڑوسی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے حملہ کیا تو خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

قطر نے بھی تصدیق کی ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کے سب سے بڑے فوجی اڈے، العدید ایئربیس سے عملے میں کمی ’موجودہ علاقائی کشیدگی‘ کے باعث کی جا رہی ہے۔

مزیدپڑھیں:ڈی آئی خان: دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 2 خوارج جہنم واصل

ایک مغربی فوجی عہدیدار نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ تمام اشارے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ امریکی حملہ جلد ہوسکتا ہے، دو یورپی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی مداخلت آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر ہو سکتی ہے جبکہ ایک اسرائیلی عہدیدار کے مطابق ایسا محسوس ہوتا ہے کہ صدر ٹرمپ نے مداخلت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں ہی مقیم 65 سالہ رضا پہلوی پر ایران کی قیادت کرنے کے حوالے سےغ عدم اعتماد کا اظہار بھی کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ بہت اچھے معلوم ہوتے ہیں، لیکن مجھے نہیں معلوم کہ وہ اپنے ہی ملک میں کیسی کارکردگی دکھائیں گے اور ہم ابھی اس مرحلے تک پہنچے ہی نہیں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ان کا ملک ان کی قیادت قبول کرے گا یا نہیں اور اگر واقعی ایسا ہو تو مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

علاوہ ازیں جرمن ائیرلائن نے اسرائیل کے لیے رات کی پروازیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جو 19 جنوری تک بند رہیں گی، ایئر انڈیا نے بھی ایرانی فضائی حدود کا استعمال بند کر دیا ہے جبکہ پاکستانی حکام کے مطابق ایرانی فضائی حدود کی بندش سے پاکستان کی پروازیں متاثر نہیں ہوں گی۔

ادھر ایران میں سکیورٹی صورتحال کے سبب امریکا اور برطانیہ کے بعد اسپین، پولینڈ اور اٹلی نے اپنے شہریوں کو ایران فوری چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھیں:طبی معجزہ :5سالہ بچے کے سینے سے دوسرا بچہ برآمد، ڈاکٹرز حیران

اٹلی کی وزارتِ خارجہ کے مطابق ایران میں تقریباً 600 اطالوی شہری موجود ہیں، جن میں سے اکثریت دارالحکومت تہران میں مقیم ہے۔ بیان میں شہریوں کو ہدایت کی گئی تو سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ایران سے انخلا کی کوشش کریں۔

پولینڈ کی وزارتِ خارجہ نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ فوراً ایران سے انخلا یقینی بنائیں، برطانیہ نے ایران سے اپنے تمام سفارتی عملے کو ملک سے باہر نکال لیا جبکہ ایران سے برطانوی سفیر کو بھی واپس بلا لیا گیا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ