ٹرمپ نے گرین لینڈ پر قبضےکی مخالفت کرنیوالے اتحادیوں پر ٹیرف کی دھمکی دےدی

news 1768679040 2223



news 1768679040 2223

(24نیوز) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج گرین لینڈ پر قبضے کے منصوبے کی مخالفت کرنے والے ملکوں پر "ٹیرف بڑھانے” کی دھمکی دے دی۔ ان میں سے بیشتر ملک امریکہ کے قریبی اتحادی یورپی ملک میں۔ 
 آج ڈونلڈ ٹرمپ کے ملکیتی سوشل پلیٹ  فارم "ٹروتھ” پر امریکی صدر ٹرمپ نکا یہ بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے  گرین لینڈ پر امریکہ کے  قبضے کے اپنے منصوبے کی مخالفت کرنے والے ممالک پر ٹیرف  لگانےکی دھمکی دے دی۔

ٹرمپ نے بتایا کہ وہ فروری کی یکم تاریخ سے ڈنمارک اور اس کے یورپی اتحادیوں پر 10 فیصد درآمدی ٹیرف نافذ کریں گے تاکہ گرین لینڈ کے حصول کے لیے دباؤ میں مزید اضافہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : "کوئی دھمکی یا  انٹی میڈیشن ہم پر اثر انداز نہیں ہوگی”، ٹرمپ کے ٹیرف بڑھانے کے بیان پر فرانس کا ردعمل

ٹرمپ نے کہا کہ  ہم نے کئی برسوں بلکہ صدیوں تک ڈنمارک  اور  یورپی یونین کے تمام ممالک  اور دیگر  ریاستوں کو سبسڈی دی ہے،  ہم نے ان سے نہ تو ٹیرف وصول کیا اور نہ ہی کسی اور قسم کا معاوضہ لیا۔ اب صدیوں بعد  وقت آ گیا ہےکہ ڈنمارک  اس کا ازالہ  کرے ،کیونکہ عالمی امن داؤ پر لگا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘ہم خود کو بلیک میل نہیں ہونے دیں گے’ ، سویڈن کے وزیراعظم بھی ٹرمپ کی ڈھمکی پر بول پڑے

 امریکی صدر کا نے کہا  کہ نیا ٹیرف  ڈنمارک، ناروے، سویڈن، فرانس، جرمنی، برطانیہ، نیدرلینڈز  اور فن لینڈ پر لاگو ہوگا۔ یہ ٹیرف یکم فروری سے 10 فیصد کی شرح سے نافذ ہوگا اور اسے  یکم جون سے بڑھا کر 25 فیصد کردیا جائےگا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  یہ ٹیرف اس وقت تک وصول ہوتا رہےگا جب تک گرین لینڈ کی مکمل اور حتمی خریداری کے لیے کوئی معاہدہ طے نہیں پا جاتا۔ یہ ممالک انتہائی خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، عالمی امن اور سلامتی کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویزا پروسیسنگ کن لوگوں کیلئے معطل ہوئی، کن پر کوئی اثرنہیں ہوگا، امریکی سفارتخانے کا مؤقف سامنےآگیا

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا  150 سال سے زائد عرصے سےگرین لینڈ خریدنےکی کوشش کر رہا ہے مگر ڈنمارک نے ہمیشہ انکار کیا۔

ٹرمپ کا مزیدکہنا تھا کہ  اب گولڈن ڈوم اور جدید دور کے ہتھیاروں کے نظام کے باعث گرین لینڈکا حصول اہم ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑحیں :  بس بہت ہو گیا!  گرین لینڈ  پر قبضہ کےمنصوبے اور ٹیرف کی دھمکیوں پر ڈنمارک کا ردعمل

امریکی صدر کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گرین لینڈ  پر  امریکی کنٹرول کے مطالبات میں تیزی آ رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈنمارک کی حکومت نے بھی گرین لینڈ اور اس کے اطراف میں اپنی فوجی موجودگی بڑھا دی ہے۔

گزشتہ دنوں  قبل فرانس اور سویڈن سمیت کئی یورپی ممالک کے فوجی دستے ڈنمارک کی جانب سے منعقد کی گئی مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے کے لیے گرین لینڈ پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیئے: ٹرمپ کا گرین لینڈ پر قبضے میں رکاوٹ بننے والوں پر ٹیرف کا اعلان، یورپ مشترکہ ردعمل  دےگا





Source link

متعلقہ پوسٹ