فیصل آباد میں تفتیشی افسران کے لیے کپیسٹی بلڈنگ کورس کا انعقاد

IMG 20260123 WA1410


فیصل آباد:
آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی زیر صدارت نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں تفتیشی افسران کے لیے کپیسٹی بلڈنگ کورس کا انعقاد کیا گیا۔ کورس میں کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور، سی پی او فیصل آباد، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ٹاؤن ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، پراسیکیوشن افسران اور فیصل آباد ریجن کے تفتیشی افسران نے شرکت کی۔
کورس سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ شواہد پر مبنی، جدید تقاضوں اور قانون کے مطابق تفتیش وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مضبوط چالان اور معیاری تفتیش سے مقدمات کے فیصلے بروقت ممکن ہو سکیں گے جبکہ معیاری تفتیش اور مؤثر پراسیکیوشن سے ہی جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سزا دلوائی جا سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور پراسیکیوشن کے باہمی اشتراک سے انصاف کی بروقت فراہمی ممکن ہے۔ کورس کا مقصد تفتیشی افسران کی استعداد کار میں اضافہ اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔ معیاری، شفاف اور غیر جانبدار تفتیش ہی مؤثر انصاف کی بنیاد ہے اور تفتیش میں شفافیت اور معیار کی بہتری پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
اس موقع پر کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ آر پی او سہیل اختر سکھیرا کی کاوشوں سے شہداء، غازیوں اور حاضر سروس پولیس افسران کے بچوں کی معیاری تعلیم کے لیے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں فیس میں رعایت دی گئی ہے جو ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ کپیسٹی بلڈنگ کورسز میں سول ایڈمنسٹریشن کے افسران بھی شرکت کریں گے تاکہ اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
شرکاء نے کپیسٹی بلڈنگ کورس کو پولیسنگ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اہم قدم قرار دیا۔

متعلقہ پوسٹ