(24نیوز) ‘غزہ کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینیوں نے کرنا ہے’، جرمنی اور اٹلی کے بعد اسپین نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ بورڈ آف پیس میں شامل ہونےسے انکار کر دیا۔
اسرائیل کے اخبار ہاآریتز نے رپورٹ کیا ہے کہ جرمنی، اٹلی اور سپین ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کی دعوت کو مسترد کرنے والے ممالک کی سلیٹ میں شامل ہو گئے ہیں۔
جرمنی اور اٹلی کے رہنماؤں نے کہا کہ وہ بورڈ میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں- اگر شرائط میں تبدیلی کی جائے تب۔ جبکہ بورڈ کے ساتھ آئینی مشکلات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ جوں کی توں ہیں۔ اس دوران سپین نے زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے نظام کو ترجیح دیتا ہے۔
بورڈ آف پیس موجودہ شکل میں ناقابل قبول: جرمن چانسلر مزر
اٹلی کے دارالحکومت روم کے دورے میں جرمنی چانسلر فریڈرک مرز نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ غزہ کی خاطر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس اقدام میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں لیکن اس منصوبے کو اس کی موجودہ شکل میں قبول نہیں کر سکتے۔
مرز نے روم میں اٹلی کی خاتون وزیر اعظم جارجیا میلونی کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا، "جس شکل میں اس وقت امن بورڈ قائم کیا گیا ہے، ہم آئینی وجوہات کی بنا پر جرمنی میں اس کے انتظامی ڈھانچے کو قبول نہیں کر سکتے۔”
"تاہم، ہم یقیناً ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے ساتھ تعاون کی دوسری شکلوں — نئی شکلوں — کو تلاش کرنے کے لئے تیار ہیں اگر مقصد نئے فارمیٹس کو تلاش کرنا ہے جو ہمیں دنیا کے مختلف خطوں میں امن کے قریب لاتے ہیں۔”
چانسلر مرز نے کہا کہ ان فارمیٹس کو صرف غزہ اور مشرق وسطیٰ تک محدود رکھنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ یہ یوکرین پر بھی لاگو ہو سکتے ہیں۔
بورڈ آف پیس کے کچھ حصے اٹالین آئین سے متصادم
اٹلی کی پرائم منسٹر جورجیا میلونی نے ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کے متعلق اٹلی کے آئینی خدشات کا حوالہ دیا۔ میلونی نے واضح کیا ہے کہ اٹلی فوری طور پر بورڈ آف پیس پر دستخط نہیں کر سکتا کیونکہ اس کے ڈھانچے کے کچھ حصے اطالوی آئین سے متصادم ہیں۔ خاص طور پر، وہ کہتی ہیں کہ جس طرح سے بورڈ کو فی الحال "کنفیگر” کیا گیا ہے وہ اس سے مطابقت نہیں رکھت۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی اپنے آئینی قوانین کے تحت ہی بین الاقوامی اداروں میں حصہ لے سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امیگرنٹس پر کریک ڈاؤن کیخلاف منفی29ڈگری سینٹی گریڈ موسم میں پچاس ہزار شہریوں کا احتجاج، درجنوں گرفتاریاں
اٹلی کےآئینی مسائل کے باوجود، میلونی نے اس بات پر زور دیا کہ اٹلی صدر ٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں دلچسپی رکھتا ہے اور اگر اس کی شرائط کو تبدیل کیا جائے تو وہ اس اقدام کا حصہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اٹلی کو مکمل طور پر شروع سے ہی خارج کرنا ایک غلطی ہوگا اور روم بورڈ کے سیٹ اپ پر نظر ثانی کے بارے میں واشنگٹن کے ساتھ بات چیت چاہتا ہے تاکہ یہ اطالوی قانون کے مطابق ہو جائےاور دیگر یورپی ممالک کے لیے بھی قابل قبول ہو۔
پرائم منسٹر میلونی نے ٹرمپ سے بورڈ کی "کنفیگریشن” پر نظر ثانی کرنے کو کہا
روم میں جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں میلونی نے کہا کہ انہوں نے واضح طور پر صدر ٹرمپ سے کہا کہ وہ اس بات پر نظر ثانی کریں کہ بورڈ آف پیس کی تشکیل کیسے کی گئی ہے۔ اس نے کہا، اس کا مقصد اٹلی اور دیگر یورپی ممالک کے لیے اس طرح سے حصہ لینا ہے جو ان کے قانونی فریم ورک کے مطابق ہو۔
ہم دعوت کی تعریف کرتے ہیں، لیکن ہم انکار کرتے ہیں: سپینش پرائم منسٹر
جرمنی اور اٹلی سے کچھ مختلف راستہ اپناتے ہوئے سپین کے وزیراعظم نے براہ راست یہ کہہ دیا ہے کہ سپین ٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں شامل نہیں ہوگا۔
سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے برسلز میں یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ "ہم دعوت کی تعریف کرتے ہیں، لیکن ہم انکار کرتے ہیں۔” پیڈرو سانچیز نے کہا،” اسپین عالمی تنازعات سے نمٹنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شروع کیے گئے بورڈ آف پیس اقدام میں حصہ نہیں لے گا۔” یہ کہتے ہوئے کہ یہ فیصلہ کثیرالجہتی اور اقوام متحدہ کے نظام میں اس کے یقین کے مطابق ہے۔
بورڈ آف پیس کے متعلق واشنگٹن کا کہنا ہے کہ یہ ادارہ جنگ بندی کو بروکر کرنے اور نگرانی کرنے میں مدد کرے گا، حفاظتی انتظامات کو منظم کرے گا اور جنگ سے ابھرنے والے مقامات کی تعمیر نو میں تعاون کرے گا۔ یہ تصور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے سے نکلا ہے۔
سپینش پرائم منسٹر کی ٹرانس اٹلانٹک تعلقات پر بات کرنے کے لیے خصوصی سربراہی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس
ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے یوروپی یونین کے رہنماؤں کے خصوصی سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے گرین لینڈ کے حصول کے مطالبے پر یورپی یونین کے ممالک کی فہرست سے سامان پر نئے محصولات عائد کرنے کی دھمکیوں کے بعد ٹرانس اٹلانٹک تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کی۔
جمعرات کو سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں منعقدہ بورڈ کی لانچنگ تقریب میں امریکہ کے روایتی اتحادی جیسے کینیڈا، برطانیہ اور ہنگری اور بلغاریہ کے علاوہ یورپی یونین کے تمام ارکان غائب تھے۔
یہ بھی پڑھیں : ایکس اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے ؟ بانی پی ٹی آئی کا بتانےسے انکار
سانچیز نے بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ اور کثیرالجہتی کے ساتھ میڈرڈ کی وابستگی کو اس کی شرکت سے انکار کی اہم وجوہات بتایا۔
پرائم منسٹر سانچیز نے یہ بھی کہا کہ بورڈ آف پیس میں فلسطینی اتھارٹی شامل نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ غزہ اور مغربی کنارے کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینیوں نے کرنا ہے۔ اس سے پہلے فرانس اس بورڈ آف پیس سے لاتعلقی کا اظہار کر چکا ہے۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے تشکیل دیے گئے غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان، قطر، سعودی عرب، ترکیے، انڈونیشیا، بحرین، مصر، اردن، قازقستان، ازبکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔
ارجنٹینا، آرمینیا، آذربائیجان، بیلاروس، ہنگری، کوسوو، مراکش اور ویتنام نے بھی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی کی پی ایس ایل میں نمائندگی؛ حنیف عباسی نے راولپنڈی ٹائیگرز بنانے کا اعلان کردیا


