وزارتِ خارجہ کی جانب سے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے تھائی لینڈ کی مملکت کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور ملکہ والدہ، ہز میجسٹی کوئین سریکٹ کے انتقال پر تعزیتی کتاب پر دستخط کیے۔
سیکرٹری خارجہ نے ملکہ والدہ کی انسانیت کی خدمت، فلاحی کاموں اور خواتین کے بااختیار بنانے کے لیے ان کی طویل جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے شاہی خاندان، تھائی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس غم کی گھڑی میں اپنے تھائی دوستوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ ہز میجسٹی کوئین سریکٹ کی خدمات اور ان کا ورثہ آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گا

