کراچی/اسلام آباد — چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معرکہ حق پاکستان کی تاریخ کا سنہری باب ہے اور پاکستان نے اس جنگ میں بھارت کو عبرتناک شکست دی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستانی افواج نے اپنی بے مثال بہادری اور حکمتِ عملی سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور ثابت کر دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔ انہوں نے پاکستانی فوج، فضائیہ اور بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ قوم اپنے جوانوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی اور یہ فتح آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بنے گی۔

