نئے بجٹ کی تیاری شروع — وفاقی محکموں کو غیر استعمال فنڈز واپس کرنے کا حکم


اسلام آباد — آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں حکومت نے تمام وفاقی محکموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے غیر استعمال شدہ فنڈز فوری طور پر فنانس ڈویژن کو واپس کریں۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام وفاقی وزارتوں اور محکموں کو پابند کیا گیا ہے کہ متوقع بچتیں 10 مئی تک فنانس ڈویژن کے پاس جمع کرائی جائیں۔ اس اقدام کا مقصد آئندہ مالی سال کے لیے درست اور حقیقت پسندانہ بجٹ تیار کرنا ہے۔
ماہرینِ معاشیات کے مطابق یہ قدم مالی نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور بجٹ خسارے کو کم کرنے کی سمت میں اہم ہے۔ پاکستان اس وقت آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مالی اصلاحات کے عمل سے گزر رہا ہے جس میں سرکاری اخراجات پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ پوسٹ