پاکستان کی ڈیجیٹل قوت کا عالمی اعتراف — 70 ممالک میں پہلی پوزیشن

IMG 20260504 WA2470


اسلام آباد — پاکستان نے ڈیجیٹل اور تکنیکی صلاحیتوں کے عالمی مقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 70 ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دو پاکستانی اداروں نے اس بین الاقوامی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ملک کا نام روشن کیا ہے۔
ان اداروں میں ایس سی او سافٹ ویئر پارک میرپور اور سیسکو اکیڈمی شامل ہیں جنہوں نے اپنی غیر معمولی کارکردگی اور تکنیکی مہارت سے عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کیا۔
یہ کامیابی اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ ایس سی او سافٹ ویئر پارک میرپور آزاد کشمیر میں واقع ہے، جو ملک کے دور دراز علاقوں میں ڈیجیٹل ترقی کی روشن مثال ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں تیزی سے بڑھتی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
حکومتی حلقوں نے اس کامیابی کو پاکستان کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ