وزیراعظم شہباز شریف کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رکھنے کا اعلان، 56 ارب روپے کا بوجھ حکومت اٹھائے گی

IMG 20260328 WA0001 scaled


اسلام آباد (بیورو رپورٹ محمد سلیم سے )  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پٹرول کی قیمت میں 95 روپے اور ڈیزل میں 203 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز کو مسترد کر دیا گیا ہے اور اس مد میں 56 ارب روپے کا اضافی بوجھ وفاقی حکومت خود برداشت کرے گی۔
وزیراعظم نے بتایا کہ عالمی منڈی کے حساب سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت 544 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 790 روپے فی لیٹر ہونی چاہیے تھی، تاہم عوام کو پٹرول 322 روپے اور ڈیزل 335 روپے فی لیٹر پر فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل تین ہفتوں میں حکومت نے 125 ارب روپے کا تاریخی بوجھ خود اٹھایا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سفارتی محاذ پر بھی بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور خطے میں امن کے لیے ثالثی کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کفایت شعاری کو قومی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے عوام سے تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے ایک جامع منصوبے کا اعلان چند دنوں میں کیا جائے گا۔

متعلقہ پوسٹ