آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے دوران جنوبی کوریائی جہاز میں آگ لگ گئی

IMG 20260504 WA2471


سیئول/تہران — آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے دوران ایک اور خطرناک واقعہ پیش آیا جب جنوبی کوریا کے ایک بحری جہاز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
جنوبی کوریا کی وزارتِ خارجہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز پر دھماکے کی فوری وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی اور تحقیقات جاری ہیں۔
یہ واقعہ ایسے نازک وقت میں پیش آیا ہے جب خطے میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی انتہائی عروج پر ہے اور آبنائے ہرمز میں بحری سرگرمیاں پہلے سے زیر نگرانی ہیں۔ عالمی برادری کی نظریں اس واقعے کی تحقیقات پر مرکوز ہیں کہ آیا یہ حادثہ تھا یا کوئی جان بوجھ کر کی گئی کارروائی۔
English:

متعلقہ پوسٹ