خطے میں جنگ کے بادل — ایران کا یو اے ای پر کروز میزائل اور ڈرون حملہ

IMG 20260504 WA2325


ابوظہبی/تہران — خلیج میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی جب ایران نے متحدہ عرب امارات پر 4 کروز میزائل داغ دیے، جس کے بعد خطے میں ایک بار پھر جنگ کے واضح آثار نمایاں ہونے لگے۔
اماراتی وزارتِ دفاع کے مطابق 4 میں سے 3 میزائل فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے تباہ کر دیے جبکہ ایک میزائل سمندر میں جا گرا اور کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔ تاہم اس کے ساتھ ساتھ ایرانی ڈرون حملے نے فجیرہ کے آئل انڈسٹری زون کو نشانہ بنایا جس سے علاقے میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی۔
خلیجی میڈیا کے مطابق فجیرہ کے تیل کی صنعتی زون میں لگنے والی آگ کو قابو کرنے کے لیے ہنگامی امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب آبنائے ہرمز میں پہلے سے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔
عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ اقوامِ متحدہ اور مغربی طاقتوں کی جانب سے فوری ردعمل متوقع ہے۔

متعلقہ پوسٹ