پی سی بی نے متنازع ٹوئٹ پر نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا

IMG 20260330 WA2057


لاہور، 30 مارچ 2026 — پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر نسیم شاہ پر ایک متنازع سوشل میڈیا پوسٹ کے سبب 2 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔ یہ پوسٹ ان کے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی قرار دی گئی۔
پی سی بی نے 27 مارچ 2026 کو نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سینٹرل کنٹریکٹ کی متعدد شقوں کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی اور ان سے وضاحت طلب کی۔
نسیم شاہ کا جواب موصول ہونے کے بعد 30 مارچ کو تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے کیس کی سماعت کی۔ کمیٹی نے ان کے موقف کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ دیا کہ غیر مشروط معافی کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی نسیم شاہ کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے، اور انہیں 2 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
پی سی بی کے مطابق نسیم شاہ اپنے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو پہلے ہی برطرف کرچکے ہیں، جبکہ پی سی بی اس ایڈوائزر کو بلیک لسٹ کرے گا تاکہ وہ مستقبل میں کسی بھی پی سی بی کنٹریکٹڈ کھلاڑی کے ساتھ کام نہ کرسکے۔
پی سی بی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پیشہ ورانہ معیار، معاہدوں کی پاسداری اور کرکٹ کی ساکھ کو ہر صورت برقرار رکھے گا۔

متعلقہ پوسٹ