وزیرستان میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام — پاک فوج کی بروقت کارروائی

IMG 20260504 WA2499


جنوبی وزیرستان — جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر بزدلانہ حملے کی کوشش کی جب خوارج بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے فوجی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم پاک فوج کی بروقت اور موثر کارروائی نے اس مذموم منصوبے کو خاک میں ملا دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے گاڑی کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔ تاہم دھماکے کے نتیجے میں قریبی علاقے میں موجود 7 شہری زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ آپریشن عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور خوارج کو کسی صورت اپنے ناپاک مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

متعلقہ پوسٹ