اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ کیس کی مزید سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
مقدمہ ریاستی اداروں پر مبینہ گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے حوالے سے درج کیا گیا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پیشی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔


