اسلام آباد (عباس احمد )ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں پولیس کی مجموعی کارکردگی، سکیورٹی اقدامات اور جاری آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ایس ایس پی آپریشنز نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن و امان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف مؤثر اور بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔اسی سلسلے میں فرائض کی انجام دہی کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے پر ڈی آئی بی ٹیم اور ناکہ فیض آباد پر تعینات افسران کو انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
متعلقہ پوسٹ
آئی پی ایل کے مقابلے پی ایس ایل کھلاڑیوں کے حقوق اور شفافیت میں سبقت لے گیا تنازعات کے حل کے نظام کو پی ایس ایل میں آزاد اور غیر جانبدار قرار دیا گیا ہے، جہاں کھلاڑی اور منتظمین کے درمیان مسائل شفاف انداز میں حل کیے جا سکتے ہیں
آئی پی ایل کے مقابلے پی ایس ایل کھلاڑیوں کے حقوق اور شفافیت میں سبقت لے گیا تنازعات کے حل کے نظام کو پی ایس ایل میں آزاد اور غیر جانبدار قرار دیا گیا ہے، جہاں کھلاڑی اور منتظمین کے درمیان مسائل شفاف انداز میں حل کیے جا سکتے ہیں …
ٹرمپ کا مذاق اڑانے پر یوٹیوب نے ایرانی چینل معطل کر دیا
یوٹیوب نے ایک پرو ایرانی چینل Explosive Media کو معطل کر دیا ہے، جو لیگو اسٹائل AI جنریٹڈ ویڈیوز کے ذریعے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مذاق اڑاتا تھا۔اس چینل کی ویڈیوز حالیہ مشرق وسطیٰ تنازع کے دوران سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں، جن میں لاکھوں ویوز حاصل ہوئے۔ ان ویڈیوز میں ٹرمپ اور امریکی فوجی قیادت کو…
مدینہ، سعودی عرب: 110 ملین ٹن یورینیم والے معدنی ذخائر کی دریافت
مدینہ، 15 ستمبر 2026: سعودی عرب نے مدینہ کے جبل سعید علاقے میں تقریباً 110 ملین ٹن معدنی مواد کی نشاندہی کی ہے جس میں یورینیم کے ساتھ بھاری نایاب معدنیات کی نمایاں مقدار موجود ہے۔ سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے ویانا میں IAEA کی جنرل کانفرنس کے دوران یہ اعلان کیا۔ واضح رہے کہ 110 ملین…
سعودی عرب کا دفاع پاکستان کا فریضہ، کوئی بھی خطرہ مشترک خطرہ ہوگا — ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) — پاک فوج کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جمعرات کو واضح کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک میوچل ڈیفنس معاہدے کے تحت سعودی عرب کو لاحق کوئی بھی خطرہ پاکستان کے لیے بھی خطرہ تصور کیا جائے گا اور پاکستان اپنا عہد ہر صورت پورا کرے گا۔پریس کانفرنس کے دوران جب…
متاثرہ خاندانوں کا بلیک باکس ڈیٹا جاری کرنے کا مطالبہ، وزیر اعظم کو لکھا خط
بارہ جون 2025 کو احمد آباد سے لندن جا رہی ایئر انڈیا کی پرواز ٹیک آف کے چند ہی سیکنڈ بعد حادثے کا شکار ہو گئی تھی، جس کے بعد طیارے میں سوار 242 میں سے 241 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اب متاثرہ خاندانوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر کاک پٹ وائس ریکارڈر (سی وی…

