مسنگ پرسنز کا معاملہ مکمل فراڈ ہے وزیر دفاع خواجہ آصف وزیر دفاع خواجہ آصف

images 9 7


سیالکوٹ — وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے لاپتہ افراد کے پورے ایشو کو مکمل فراڈ قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ زیادہ تر لاپتہ افراد دراصل کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے ارکان یا ان کے ساتھی ہیں۔
وزیر کے مطابق: آپریشنز میں جب دہشت گرد مارے جاتے ہیں تو بعد میں ان کے نام لاپتہ افراد کی فہرست میں نکل آتے ہیں • ان کے خاندان مسنگ پرسنز کا الاؤنس لیتے رہتے ہیں • دہشت گرد تنظیمیں اب حملوں میں خواتین اور چھوٹے بچوں کو استعمال کر رہی ہیں • حالیہ دو واقعات میں خواتین کو استعمال کیا گیا • گرفتار دہشت گردوں کے بیانات سے بھارت کی ملوث ہونے کا ثبوت ملتا ہے • بی ایل اے ایک غیر ملکی فنڈڈ دہشت گرد تنظیم ہے جو پاکستان سے باہر بھی سرگرم ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ یہ لوگ انسانی حقوق کا لبادہ اوڑھ کر عالمی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ اصل مقصد ملک کو معاشی تباہی میں دھکیلنا ہے۔
انہوں نے واضح طور پر کہا: ہم طویل عرصے سے یہ جنگ لڑ رہے ہیں اور پورے پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

متعلقہ پوسٹ