سابق وزیراعظم کا داتا دربار کا دورہ
لاہور: سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے داتا دربار کا دورہ کیا، جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ تھے۔
میاں نواز شریف اور اسحاق ڈار نے مزار پر فاتحہ خوانی کی، جبکہ چادر چڑھائی اور پھول بھی نچھاور کیے گئے۔ اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ داتا دربار جیسے مقدس مزارات روحانی سکون، برداشت اور ہم آہنگی کے عظیم مراکز ہیں، اور یہاں آنے والے زائرین کی خدمت ایک قومی ذمہ داری ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ زائرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی، سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات، صفائی اور دیگر سہولتیں حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ اس موقع پر موجود تھے۔

