ملکہ نورجہاں کا قیمتی ہار ہالی ووڈ اداکارہ کے پاس کیسے پہنچا؟

5ef0ec8ea0b8fd082ea29e85390faa6e L


گریمی ایوارڈز میں ہالی ووڈ اداکارہ مارگوٹ روبی کے گلے میں مغل ملکہ کا’’ہیرے کاہار‘ ‘سوشل میڈیا پر زیر بحث آگیا۔ صدیوں پرانا تاج محل کے ہیرے کا ہار ماضی میں اداکارہ الزبتھ ٹیلر کی ملکیت بھی رہ چکا ہے جو 2011 میں ہالی ووڈاداکارہ الزبتھ ٹیلر کے انتقال کے بعد نیلامی میں 88 لاکھ ڈالر میں فروخت ہواتھا جو اس وقت انڈین زیورات کے کسی آئٹم کی تاریخ کی ریکارڈ قیمت تھی۔

روایت کے مطابق یہ ہار مغل بادشاہ جہانگیر نے اپنی محبوب اہلیہ نور جہاں کو محبت کی علامت کے طور پر تحفے میں دیا تھا۔

تاریخی طور پر یہ زیور بعد میں ملکہ ممتاز محل تک پہنچا جو شاہ جہان کی اہلیہ تھیں اور اسی مضبوط تعلق کی بنا پر اسے تاج محل ڈائمنڈ کہا جانے لگا۔


install suchtv android app on google app store



Source link

متعلقہ پوسٹ