ہفتہ وار مہنگائی میں 0.09 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.84 فیصد تک پہنچ گئی12 اشیائے ضروریہ مہنگی، 13 اشیاء میں کمی

IMG 20260206 WA2278

اسلام آباد – پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.09 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر افراط زر کی شرح 4.84 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ گندم کے آٹے اور انڈوں سمیت 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔ تاہم، سالانہ بنیاد پر دیکھا جائے تو گزشتہ ایک سال میں آٹا 35 فیصد اور گیس کی قیمتوں میں 30 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
رواں ہفتے جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں سبزیاں، پھل، چینی، گوشت، اور دیگر کچن آئٹمز شامل ہیں۔ توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے بھی عام شہریوں کے بجٹ پر دباؤ بڑھایا ہے۔
گندم کے آٹے، انڈوں، ٹماٹر، اور کچھ دیگر اشیاء کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمی عوامل کی وجہ سے یہ کمی عارضی نوعیت کی ہو سکتی ہے۔
اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ گزشتہ بارہ ماہ میں بنیادی خوراک کی اشیاء میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس نے متوسط طبقے اور کم آمدنی والے خاندانوں کو شدید متاثر کیا ہے۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کو افراط زر پر قابو پانے کے لیے مزید موثر اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔

متعلقہ پوسٹ