اسلام آباد دھماکا: اموات میں اضافہ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

IMG 20260206 WA2277

وفاقی ہسپتالوں میں ایمرجنسی، میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ
اسلام آباد – دارالحکومت میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ وزیر صحت کی ہدایت پر تمام وفاقی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق دھماکے میں متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے پیش نظر صحت کے شعبے میں فوری اقدامات کیے گئے ہیں۔ پمز، پولی کلینک، اور دیگر وفاقی طبی مراکز میں تمام ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ہسپتالوں میں آپریشن تھیٹرز کو چوبیس گھنٹے فعال رکھا گیا ہے اور زخمیوں کے علاج کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ بلڈ بینکس کو بھی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور عوام سے خون کے عطیات کی اپیل کی گئی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ تمام میڈیکل سٹاف کو ڈیوٹی پر بلا لیا گیا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری ہے۔ حکومت نے زخمیوں کے علاج کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
سیکیورٹی اداروں نے ہسپتالوں کے اردگرد سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے ہیں اور متاثرین کے لواحقین کی سہولت کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ