سوشل میڈیا ریِل بناتے ہوئے نوجوان خاتون پھانسی کے پھندے میں جھول کر ہلاک 

news 1770461005 4113



news 1770461005 4113

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر ریلز بنانے کے بڑھتے ہوئے رجحان کا ایک اور افسوسناک نتیجہ سامنے آ گیا، جہاں بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بندا میں ایک 27 سالہ خاتون ریِل بناتے ہوئے حادثاتی طور پر جان کی بازی ہار گئی۔

پولیس اور اہلِ خانہ کے مطابق متوفیہ موہنی اپنے گھر میں موبائل فون پر ایک ریِل شوٹ کر رہی تھی، جس میں وہ پھانسی کے منظر کی عکس بندی کر رہی تھی۔

اس مقصد کے لیے اس نے گلے میں پھندا ڈالا اور ایک اسٹول پر کھڑی ہو گئی، تاہم اچانک توازن بگڑنے یا پھسلنے کے باعث صورتحال قابو سے باہر ہو گئی اور پھندا کس گیا، جس سے وہ چند ہی لمحوں میں دم توڑ گئی۔ 

حادثے کا انکشاف اس وقت ہوا جب موہنی کی 4 سالہ بیٹی کمرے میں داخل ہوئی۔ ماں کو پھندے سے لٹکا دیکھ کر بچی چیخنے لگی، جس کی آواز سن کر ہمسائے موقع پر پہنچے اور دل دہلا دینے والا منظر دیکھ کر سکتے میں آ گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، لاش کو پھندے سے اتار کر تحویل میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ اسلام آباد،سندھ حکومت کاکلچرل نائٹ میوزیکل پروگرام منسوخ کرنے کا اعلان

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، تاہم ابتدائی شواہد کے مطابق یہ واقعہ ریِل بناتے ہوئے پیش آنے والا حادثہ معلوم ہوتا ہے۔ 

یہ افسوسناک واقعہ ایک بار پھر سوشل میڈیا کے بے احتیاط استعمال اور خطرناک مواد بنانے کے رجحان پر سنجیدہ سوالات کھڑے کرتا ہے، جس نے ایک خاندان کو ناقابلِ تلافی صدمے سے دوچار کر دیا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ