اسلام آباد:
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ انہیں اکثر کہا جاتا ہے کہ وہ ایک شریف آدمی ہیں، اس لیے سیاست کیوں کر رہے ہیں، تاہم ان کا مؤقف ہے کہ سیاست اور قیادت پر علما کا اتنا ہی حق ہے جتنا کسی اور طبقے کا۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ منبرِ رسول ﷺ پر علما کے سوا کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا، اور مسندِ سیاست کا بھی اصل حق دار علما ہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دین اور سیاست کو الگ کرنے کی سوچ اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔
سربراہ جے یو آئی (ف) نے واضح کیا کہ اگر قرآن و سنت کے خلاف کوئی قانون سازی کی گئی تو وہ اسے تسلیم نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ علما نے ہمیشہ معاشرے کی رہنمائی کی ہے اور وہ آئندہ بھی اس کردار سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

